عالیہ سٹار ہے ، میں سٹارز کے ساتھ کام نہیں کرتا : مہیش بھٹ

مہیش بھٹ نے اکثر نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا ہے ، تا ہم جب ان کی بیٹی عالیہ کو لے کر فلم بنانے کا پوچھا گیا تو کہا کہ عالیہ اپنی دنیا کی ایک سٹار ہے اور میں سٹارز کے ساتھ کام نہیں کرتا۔ 

بالی وڈ (نیٹ نیوز) بالی وڈ کے 64 سالہ فلم میکرمہیش بھٹ ارتھ ، سرانش ، نام اور ڈیڈی جیسی با معنی اور سنجیدہ موضوعات کی فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں۔ وہ اپنی فلموں میں نیو کمرز کو بھی موقع دینے میں نہیں ہچکچاتے۔ اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے کئی لوگوں کو موقع دیا اور وہ سٹار بنے۔ ان میں انوپم کھیر کا نام بھی شامل ہے جنہیں سرانش کے رول سے مقبولیت ملی ، پھر انہوں نے راہول رائے کو عاشقی ، سنی لیون کو جسم ٹو اور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو مرڈر تھری میں موقع فراہم کیا۔ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ نوجوانوں کی آئی کون بن چکی ہے ، جس کو اپنی پہلی فلم ، ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر “ سے ہی کامیابی مل گئی تھی۔ اس کے بعد کی فلموں کو بھی پذیرائی ملی۔ مہیش کا کہنا ہے کہ یہ اس کی خوش قسمتی تو ہے لیکن اس کو برقرار رکھنا ہی مشکل کام ہے ، کیونکہ شائقین ناکامی قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی مثال دی کہ جب وہ ناکام ہوا تو لوگوں نے اس کو بھی معاف نہیں کیا۔ پبلک عجب جذبات رکھتی ہے ، وہ کامیاب لوگوں کو پوجنے لگتی ہے اور ناکامی سے نفرت کرتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.