صومالیہ میں ہوٹل کی پارکنگ میں 2 دھماکے، 18 افراد ہلاک متعدد زخمی

موغا دیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل کی پارکنگ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بم دھماکے نیشنل تھیٹر کی عمار ت کے قریب واقع ایک ہوٹل میں ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گارياں بھی تباہ ہو گئیں، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صومالیہ کے شدت پسند گروپ ’’الشہاب‘‘ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ایک کامیاب کاروائی قرار دیا ہے، الشہاب گروپ ان دھماکوں میں حکومت کے اعلیٰ افسران کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم صومالی حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان سا منے نہیں آیا ۔

تبصرے بند ہیں.