ناسا نے موسمی تغیرات کے جائزے کیلیے بغیر پائلٹ کا راکٹ خلاء میں بھیج دیا

کیلیفورنیا: ناسا نے چاند پرموسمی تغیرات کاجائزہ لینے کے لئے بغیر پائلٹ کا راکٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔ بغیر پائلٹ کا راکٹ امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل ویلپ راکٹ فیسیلیٹی سے ہفتے کی صبح روانہ کیا گيا۔ اس خلائی مشن کو لاڈی (لونر ایٹماس فیئر اینڈ ڈسٹ انوائرنمنٹ اکسپلورر) کا نام دیا گيا ہے۔ موسمی تغیرات کاجائزہ لینے کےلئے خلا میں بھیجا جانے والا راکٹ چاند کے مدارمیں سفرکرتے ہوئے وہاں موجود گیسوں اور گردوغبار کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ بغیر پائلٹ کا یہ راکٹ 280 ملین ڈالرزکی لاگت سے کیلی فورنیا میں ناسا ریسرچ سنٹرمیں تیارکیا گیا ہے۔ اس مشن میں حصہ لینے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مشن بہت سے لوگوں کو حیرت زدہ کر دے گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ چاند پر کوئی فضا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاند پر فضا موجود ہے لیکن وہ اس قدر باریک ہے کہ اس میں مالیکیول بہت کم اور دور دور ہیں اور وہ ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے۔

تبصرے بند ہیں.