’’صنم تیری قسم‘‘ میرے کیریئر کا بہترین آغاز ثابت ہوگی، ماورا حسین

لاہور: ’’صنم تیری قسم‘‘ میرے فلمی کیرئیرکابہترین آغاز ثابت ہوگی، اس کے ٹریلراورٹائیٹل سانگ کے حوالے سے لوگوں کامثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ یہ باتیں ماڈل و اداکارہ ماوراحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اداکار کا کہناتھاکہ یہ ایک میوزیکل لو اسٹوری فلم ہے جس میں ہرش وردن رائے کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ فلم کے گانے میوزک چارٹس پر پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست ہیں جن کی موسیقی ہمیش ریشمیا کی ہے۔ ماورا حسین نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنیکا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیاکیونکہ مجھے اس کی کہانی نے بے حد متاثر کیا۔سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ یہ 1982ء میں کمل ہاسن اور رینا رائے کی سپرہٹ فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘کا ری میک تھا ، اس کا میوزک بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.