کراچی میں شہریوں کو پولیس اور گینگ وار کے کارندے ملکر اغوا کرتے تھے،عذیر بلوچ

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لیاری میں میری مرضی سے پولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تھا ، پولیس افسران بھی شہریوں کے اغوا میں ملوث ہیں ، گینگ وارکے کارندے اور پولیس افسران پولیس موبائل اور بکتر بند میں شہریوں کو اغوا کرتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی جانب سے تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں کہ لیاری میں میری مرضی اور پسند سے پولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.