صدر اوباما نے ڈنر پر مدعو کیا ہے، ستمبر میں امریکا جاؤں گی، اداکارہ میرا کا دعویٰ

اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے انھیں ڈنرمیں شرکت کی دعوت دی ہے اور اس سلسلے میں وہ ستمبر میں امریکا جائیں گی۔ اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات دورہ امریکا کے دوران شکاگو میں اومامہ کی انتخابی مہم چلانے والے سینیٹرڈربن سے ہوئی، اس دوران فنڈ ریزنگ بھی کی گئی جس میں 2لاکھ ڈالر فنڈ جمع ہوئے۔ میرا نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ سینیٹرڈربن جلدپاکستان آئیں گے، وہ میری اور والدہ کی سیاسی تربیت بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.