Latest National, International, Sports & Business News

بان کی مون دو روزہ دورے پر13اگست کو پاکستان پہنچیں گے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون 13 اگست کو پاکستان کے دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران وہ پاکستانی قیادت سے پولیوکے خاتمے اور تعلیم کے فروغ خاص طورپرخواتین کی تعلیم کیلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کرینگے۔ توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل صدر،وزیراعظم اورامورخارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر،اسپیکرقومی اسمبلی،خواتین ارکان پارلیمنٹ اوردوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںکرینگے۔ ذرائع کے مطابق بانکی مون چودہ اگست کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.