صدارتی الیکشن کے لئے انتخابی فہرستیں تیار ،1123 ارکان پارلیمنٹ اہل قرار

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی فہرستیں تیارکرلیں۔ الیکشن کمیشن کی فہرستوں کے مطابق سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1123 ارکان صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے اہل قرارپائے ہیں، سینٹ کے 104 ارکان میں سے 103 ارکان حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ قومی اسمبلی کے 342 میں سے324 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 ارکان میں سے 352 ارکان صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے، سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں سے 163 ارکان صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 124 میں سے 120 اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 61 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.