وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جب کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جلد سپریم کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔ وزارت داخلہ نے ٹاسک فورس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے، جبکہ تمام صوبوں کے ایڈیشنل آئی جیز،سیکریٹری داخلہ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمود کھوکھر بھی ٹاسک فورس کے رکن نامزد کئے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس لاپتہ افراد کے کیسزکا جائزہ لینے کے ساتھ ان کی بازیابی اورمانیٹرنگ کا کام بھی کرے گی، نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس لاپتہ افراد سے متعلق پالیسی کی تشکیل میں اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.