صبرو تحمل کامیابی کی کنجی ہے: دیپیکا پڈکون

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ نشیب و فراز ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں تاہم صبرو تحمل سے کام لیا جائے تو یہ کامیابی کی کنجی ہے۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انسانوں کی طرح اداکاروں کو زندگی میں نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج اگر میں عروج پر ہوں تو ایک وقت تھا کہ میں زوال کا بھی شکار تھی۔ جب میری فلمیں اچھا بزنس بھی نہیں کر رہی تھیں تاہم میں نے اس وقت سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سیکھا کہ خواہ حالات کیسے بھی ہوں آپ کو ہمیشہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.