ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کمی 101 روپے 78 پیسے پر بند

آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

کراچی: () انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید چھپن پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر تین ماہ کی کم ترین قیمت ایک سو ایک روپے اٹہتر پیسے پر بند ہوا ۔ انٹر بنک مارکیٹ میں چار روز کے دوران ڈالر ایک روپے دس پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو دو روپے سے کم پر آ گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.