صابری برادران کی قوالی چوری کرنے پر بھارتی عدالت میں پٹیشن دا

بھارتی فلموں میں پاکستانی میوزک اور کہانیوں کی چوری عام بات ہے لیکن بغیر اجازت صابری بردران کی مشہور قوالی فلم بجرنگی بھائی جان میں شامل کرنے پر امجد صابری نے بھارتی عدالت میں فلمسازوں کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ہے۔

کراچی: () 1960ء کے عشرے میں صابری برادران کی قوالی   بھر دو جھولی میری یا محمدؐ   نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کئے۔ صابری برداری کی قوالی کی مقبولیت آج بھی پہلے روز کی طرح قائم ہے۔ یہی وجہ سے اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے بھارتی فلم سازوں نے اسے بغیر اجازت کے فلم   بجرنگی بھائی جان   میں شامل کر دیا۔ قوالی کی چوری پر غلام فرید صابری کے صاحبزادے امجد صابری کا کہنا ہے انہوں نے فلمسازوں خلاف بھارتی عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔ بھارتی ویزہ ملتے ہی کیس کی پیروی کے لئے جلد ہی بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ امجد صابری کا کہنا ہے کہ اگر یہ قوالی ان کی اجازت سے فلم میں شامل کی جاتی اور صابری برادران کا شکریہ ادا کیا جاتا تو انہیں بھی کوئی اعتراض نہ ہوتا۔

 

تبصرے بند ہیں.