کراچی :بارش سے 117 فیڈر ٹرپ ، متعدد علاقے 10 گھنٹوں سے بجلی سے محر

گڈاپ ، سرجانی ، ملیر ، بلدیہ ٹائون ، لانڈھی ، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سمیت کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا

) کراچی میں بارش سے ٹرپ ہونے والے ایک درجن سے زائد فیڈر بحال نہ ہونے سے متعدد علاقے ابتک بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کراچی میں گزشتہ رات تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے ساتھ بجلی کے ایک سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے تھے ، دس گھنٹے سے زائد گذرنے کے باوجود ایک درجن سے زائد فیڈر بحال نہ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہے ۔ گڈاپ ، سرجانی ، ملیر ، بلدیہ ٹائون ، لانڈھی ، گلبہار،ناظم آباد ، لیا قت آباد ، فیڈرل بی ایریا صدر اور لیاری کےکچھ علاقے گزشتہ 10 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں ۔ بجلی کی عدم فراہمی سی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ رات بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 1400 میں سے 117 فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے جس کے باعث گڈاپ ، نارتھ کراچی ، فیڈرل بی ایریا ، اورنگی ، پی ای سی ایچ ایس ، ملیر ، محمودآباد ، ڈیفنس ، کلفٹن سمیت مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تھے ۔ کے الیکٹرک کےترجمان کے مطابق 15 فیڈرز کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔ متعدد مقامات پر ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت بھی کی جارہی ہے ۔ کچھ علاقوں میں معمول کی خرابیاں ہیں ، جلد درست کردی جائِیں گی

 

تبصرے بند ہیں.