شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی: کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پولیس ایگل ایٹ کورس کے سترویں بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ منعقد کی گئی، پانچ سو ستر جوانوں نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت حاصل کی۔شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں سترویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ شاہد بلوچ تھے، جن کی آمد پر بگل بجایا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا،آئی جی سندھ شاہد بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنجز اور بدلتے ہوئے اندرونی وبیرونی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جوانوں کو تربیت دی گئی ہے، تقریب میں ٹریننگ کے دوران نمایاں کارکرگی دکھانے والے جوانوں کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.