اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل یقینی بنائے: وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاک بھارت تنازعات صرف مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل یقینی بنانا چاہیئے۔

اسلام آباد: (وزیراعظم نواز شریف سے امریکی کے کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اشیا کی امریکی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے اور انہوں نے داسو اور بھاشا ڈیم میں امریکی مدد پر بھی شکریہ ادا کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت تعلق سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی مایوس کن ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مذاکرات کے ذریعے ہی بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کو بھی ضرور حصہ دار ہونا چاہئے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا خود احترام کرنا چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.