شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کی 9ویں برسی

لاہور…….شہنشاہ جذبات کہلانے والے لیجنڈ اداکار محمد علی کی آج 9ویں برسی ہے۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ محمد علی نے اپنے فنی سفر کاآغاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا۔ آواز کی دنیا سے روشنیوں اور رنگوں میں داخل ہوئے۔دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سلور سکرین پر راج کرنے والے محمد علی نے انڈسٹری کو کئی یادگار فلمیں دیں۔محمد علی سلور سکرین کے ہی شہنشاہِ جذبات نہ تھے،انہوں نے خدمت خلق بھی انتہائی پرجوش اور جذباتی انداز میں کی۔یوں تو ایکٹنگ کی دنیا کئی درجوں اور جہتوں میں بٹی ہوئی ہے، محمد علی ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جنہیں کمرشل، کلاسک,اوریجنل اور حقیقت پسند اداکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.