شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کےحملے، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیر ستان: تحصیل میر علی میں شدت پسندوں کی جانب سے دو سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کی کھجوری اور تیگھ چیک پوسٹوں پر حملے کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کھجوری چیک پوسٹ پر اس سے قبل بھی شدت پسند کئی بار حملے کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.