Latest National, International, Sports & Business News

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 8 کلو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آ باد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 8 کلوگرام ہیروئن پکڑی گئی جبکہ ملزم کوحراست میں لےلیا گیا۔ گوجرانوالہ کا رہائشی عبدالقیوم اسلام آباد سے یونان جانا چاہتا تھا کہ ایئرپورٹ پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اس کے بیگ سے 8 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ، اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے انتہائی مہارت سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اپنے سامان میں چھپارکھی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے تفتیش شروع جاری ہے، پولیس کے مطابق تفتیش کی روشنی میں ہیروئن اسمگلروں کےگینگ کےدیگرارکان کوبھی قانون کی گرفت میں لیا جاسکےگا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.