شمالی وزیرستان میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا
میران شاہ: شمالی وزیرستان کے شمال مغربی قبائلی ضلع میں خواتین کو گھروں میں بند کرکے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میرانشاہ میں مساجد سے صبح سویرے اعلان کئے گئے کہ خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نہ کے نکلیں ، جب کہ گزشتہ روزخواتین کو گھروں کے اندر رکھنے کےلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ پمفلٹس میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی صورت میں انہیں سخت سزاؤں کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث آج ان علاقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا۔
تبصرے بند ہیں.