شلپا شیٹھی کی آئٹم نمبر سے فلمی دنیا میں واپسی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی چھ سال بعد فلم ڈھشکیاؤں کے آئٹم نمبر کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ  ڈائریکٹر سنم جیت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈھشکیاؤں کی کاسٹ میں ہرمن بویجا، سنی دیول، ادتیہ پنچولی، عائشہ کھنہ شامل ہیں جو رواں برس اٹھائیس مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ شلپا نے بطور اداکارہ فلم انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور 2009 میں کروڑ پتی تاجر راج کندرا سے شادی کے بعد ان کا بھی کہنا تھا کہ شادی کے بعد گھرداری بذات خود ایک فل ٹائم جاب ہے اس لئے اب گھرداری اور بزنس ان کی ترجیح ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.