ونٹر اولمپکس کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری

سوچی: امریکا کی کیٹلین فیرنگٹن نے تین سابق چیمپئنز کو شکست دیتے ہوئے ویمنز سنو بورڈنگ ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا، لیکن میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن جرمنی کی ہے۔ ونٹر اولمپکس کا میلہ عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں دلچسپ، دلکش اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ وومنز اسنو بورڈنگ ہاف پائپ کے فائنل میں کیٹلن فیرنگٹن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک دو نہیں تین سابق چیمپئنز کو زیر کیا اور گولڈ میڈل لے اڑیں۔ لوگ مینز ڈبل (کے فائنل رن کو مکمل کرنے کے لیے آسٹرین پلیئر نے صرف 49 اعشاریہ 77 سیکنڈز کا وقت لیا، جرمن کھلاڑی کو ٹائم 49 اعشاریہ تین سات تین تھا۔ فیگر اسکیٹنگ پیئرس فری پروگرام سے تو شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے، میزبان روس کے دو پیئرز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، گولڈ میڈل تو رشین پیئر نے حاصل کیا، ساتھ ہی سلور میڈل کی حقدار بھی رشین جوڑی ہی بنی، البتہ براؤنز میڈل جرمن پیئر کے ہاتھ آیا۔ آئس ہاکی گروپ سی کے میچ میں سوئیڈن نے شاندار کھیل پیش کیا اور چیک ری پبلک کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ مینز کرلنگ راونڈ روبن میں کینیڈا نے روس کو چار کے مقابلے میں سات اسکور سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں چین نے جرمنی کے خلاف سات گیارہ سے کامیابی حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.