شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کر دیا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: انتخابات کے بعد نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس،نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کہتے ہیں صاف شفاف الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کر دیا، آئین کے مطابق اقتدار جلد جمہوری حکومت کو منتقل کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی منتقلی اور انتقال اقتدار کے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کرانے کا وعدہ پوراکردیا۔ آئین کے مطابق اقتدارجلد نئی جمہوری حکومت کو منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پرامن رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات کرانا حکومت کا عزم تھا، انتخابات میں بھر پورشرکت پر عوام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے انعقاد کو عوام اورجمہوری نظام کی کامیابی قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.