شرمین کی آسکرایوارڈزیافتہ فلم ’’سیونگ فیس‘‘ایمی ایوراڈز کے لیے نامزد

لاہور: آسکرایوارڈز یافتہ پاکستانی فلم ’’سیونگ فیس‘‘کو بین الاقوامی فلمی دنیاکے معتبر ایوارڈز ایمی ایوراڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ پاکستان میں پہلا آسکرایوارڈزلانے والی فلم ’’سیونگ فیس‘‘ ایک بارپھر بین الاقوامی سطح پرپذیرائی حاصل کررہی ہے۔ تیزاب سے جلائی جانے والی دو خواتین کی ہمت کی داستان نے پوری دنیا کوہلا کررکھ دیا۔ شرمین عبید چنائی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم’’ سیونگ فیس ‘‘ نے اپنے موضوع کی انفرادیت کے باعث اب تک آسکرایوارڈ سمیت کئی ایوارڈزجیتے ہیں۔ اب ایک بار پھر اسے فلمی دنیا کے معتبر ایوارڈ ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم سیونگ فیس کو بہترین ڈاکیومینٹری فلم ، آرٹ اینڈ کلچر کیٹیگری، بہترین ریسرچ، سنیماٹوگرافی سمیت پانچ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل اکیڈمی ایوارڈز( ایمی ایوارڈز) کی تقریب یکم اکتوبر کونیویارک میں منعقد ہوگی

تبصرے بند ہیں.