روزی ہنٹنگٹن آؤٹ نکولا این پلٹز فلم’’ ٹرانسفارمر4‘‘ میں ہیروئن بنیں گی

لاس اینجلس: 2011میں آنیوالی’’ ٹرانسفارمر‘‘کا چوتھا پارٹ بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ،اس بار ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘ کی ہیروئن اب روزی ہنٹنگٹن نہیں بلکہ18سالہ ہالی وڈ اداکارہ نکولا این پلٹز بنیں گی۔ اداکارہ نکولا این پلٹز کوجون 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم کی ہیروئن نکولا پلٹز ہی کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔27جون 2014کو آنیوالی اس فلم میں اب اداکارہ شیا لابی اوف کو بھی نہیں لیا جارہا ان کی جگہ مرکزی کردار میں امریکی اداکار مارک وہلبرگ کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔فلم کے پروڈیوسر لارینزو ڈی بوناونچرانے فلم کے چوتھے پارٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘کو آئندہ برس سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ اس فلم میں ایسا بیل کورنش اور نکولا پلٹز کو لیا جارہا ہے ۔فلم کے ڈائریکٹر مائیکل بے نے بھی ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘ کی جلد تکمیل کے لیے کام شروع کیا ہے فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ اس فلم کو 27جون کو ہی ریلیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ نکولا پلٹز کو فلم کی ہیروئن بنایا جارہا ہے ۔نکولا پلٹز کو ہی مارک وہلبرگ کی بیٹی کا کردار دیا جارہا ہے ۔یہ فلم ’’ڈارک آف دی مون‘‘کا سیکوئل ہے ،اور ’’ٹرانسفارمر 4‘‘ سیریز کی دیگر فلموں سے قدرے مختلف ہوگی ۔ ایہرن کریجر نے فلم کے چوتھے پارٹ کا اسکرپٹ لکھا ہے۔ نکولا فلم میں گرل فرینڈ کے رول میں بھی نظر آئیں گی ۔فلم ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز شکاگو سے کیا جارہا ہے۔ہدایت کار مائیکل بے کا کہنا ہے کہ ’’ ٹرانسفارمر 4‘‘ کے لیے نکولا پلٹز ہی موزوں ترین اداکارہ ہیں اور ان کا انتخاب ہی اس فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ اس حوالے سے متعدد سینئرز اداکارائوں سے رابطہ رہا اور کئی ماہ تک ان سے معاملات بھی طے ہوتے رہے مگر فائنل نکولا ہی کو کیا گیا۔ہدایت کار نے بتایا کہ یہ فلم تھری ڈی ہوگی ۔اداکارہ نکولا پلٹزکا کہنا ہے کہ آنیوالی دو فلموں میں فلمساز لارینزو ڈی بوناونچرکی فلم مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس فلم میں اپنے جاندار کردار کو نبھانے کے لیے تیار ہوں، فلمساز اور ہدایت کار کی توقعات پر پورا اتروں گی ۔فلم میں اپنے کردار کو دیکھ لیا ہے اس کے تینوں پارٹس بھی دیکھے ہیں مگر یہ فلم ان تینوں سے مختلف ہوگی جب کہ میرا اپنا کردار بھی منفرد اور یادگار ہوگا ۔اس کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گی۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اور اسکرپٹ پر بہت عمدگی سے کام ہوا ہے اسی طرح اسے بہت شاندار انداز میں فلمانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 9جنوری 1995کو نیویارک کے علاقے ویسٹچیٹر کائونٹی میں پیدا ہونے والی امریکی اداکارہ نکولا این پلٹزنے کیرئیر کا آغاز 2006 سے کامیڈی فلم’’ڈک دی ہال ‘‘سے کیا ۔یہ فلم کرسمس کے حوالے سے بنائی گئی تھی۔2008کے دوران پھر امریکی کامیڈی فلم ’’ہرولڈ‘‘میں بیکی کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا جس پر شائقین نے ان کی پرفارمنس کو سراہا ۔ 2010میں ہالی وڈ فلم ’’دی لاسٹ ایئر بینڈر ‘‘میں کام کرکے بڑی شہرت حاصل کی،اس فلم کی دھوم مچی۔ 2012کے دوران فلم ’’آئی آف دی ہیری کین ‘‘میں رینی کائٹ کا انتہائی خوبصورتی سے کردار نبھایا۔ 2013 کے دوران اداکارہ نے ’’ایفلوینزا‘‘میں کام کیا تاہم یہ فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔اس کے بعد اب انھیں ٹرانسفارمرکے چوتھے پارٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ہالی وڈ کی یہ میگا فلم 2014کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اداکارہ نکولا این پلٹز سابق مشہور ماڈل ملاڈیا اور ارب پتی تاجر نیلسن پلٹز کی بیٹی ہیں۔ اداکارہ کے چار بھائی ہیں دو چھوٹے اور دو بڑے بھائی ہیں۔ اداکارہ نکولا این پلٹزہدایت کار ایم نائٹ شملان کی فلم ’’دی لاسٹ ایئر بینڈر ‘‘میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

تبصرے بند ہیں.