شاہدکپوراور میرا راجپوت کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور رواں برس جولائی میں میرا راجپوت کے ساتھ پھیرے لے لیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی ہے اور کارڈز چھپنے چلے گئے ہیں البتہ اس سے قبل شادی کا ایک دور جون میں یونان میں ہوگا جب کہ جولائی میں شادی ممبئی میں دیسی طریقے سے ہوگی۔ واضح رہے کہ میرا اس وقت اپنے گریجویشن کے فائنل امتحانات دے رہی ہے اورشاہد کی عمر 34 سال جب کہ میرا کی عمر 26 سال ہے۔

تبصرے بند ہیں.