رنویراور دپیکا کی گہری دوستی رنگ لانے لگی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی دوستی کو خوبصورت انجام تک پہنچانے کا ارادہ کرتے ہوئے منگنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گہری دوستی کو رشتے میں بدلنے کے لئے آئندہ برس فروری میں منگنی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں دونوں اداکاروں نے اپنے اہل خانہ سے باضابطہ رضامندی بھی حاصل کرلی ہے جب کہ رنویر سنگھ نے اپنے معاملے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے دیپیکا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اب خاندان والے شخص کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل دیپیکا نے رنویر کو اپنے لیے خاص قرار دیا تھا تاہم اس موقع پر انہوں نے شادی کرنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.