شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مصروفیت اجازت نہیں دیتی،دپیکا پڈکون

ممبئی ()بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن کام کی مصروفیت اور جنون انہیں گھر بسانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ہر لڑکی کی طرح بالی وڈ کی بلاک بسٹرڈ ہیروئن دپیکا پڈکون کی بھی پیا گھر جانے کی شدید خواہش ہے لیکن بالی وڈ میں نام کمانے کا جنون بھی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ شادی کر کے اپنا گھر بسانا چاہتی ہیں لیکن بے پناہ مصروفیت ان کی اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیتی۔دیپیکا ان دنوں اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.