حراست میں رکھنے کی خبر بے بنیاد ہے: ابرار الحق

معروف گلوکار ابرار الحق نے دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں رکھنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہیں پاسپورٹ ڈیجٹ میں کچھ مسئلہ ہونے کے باعث روکا گیا۔

دبئی: () اپنے وضاحتی بیان میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہیں دبئی ایئرپورٹ پر پاسپورٹ ڈیجٹ میں کچھ مسئلہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ حراست میں لئے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں معاملہ کلیئر ہو چکا ہے اور وہ دبئی میں شاہی خاندان کے مہمان ہیں۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ آج رات دبئی میں میوزیکل کنسرٹ کریں گے جس کے بعد آج رات ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر میوزک پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور اچھا البم لانے کی کوشش میں ہیں۔ اس سے پہلے ابرار الحق کو دبئی ایئرپورٹ پر زائد المعیاد پاسپورٹ کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کی خبر آئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.