سہ ملکی سیریز: بابر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے کیویز کو باآسانی شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی جانب سے 33 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے گئے، اس وقت پاکستان کی جانب سے بابر اور محمد نواز کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے  ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم  کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ۔

پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں  فن ایلن کی صورت میں دیا جو محض 13 رنز ہی بناسکے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے  19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔

اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں  فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ  آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.