روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکا، پل کا ایک حصہ تباہ

کریمیا کے کیرچ اسٹریٹ پل کو فوجی سازو ساان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کی جانب سے 2014 میں اپنے تسلط میں لیے گئے علاقے کریمیا کے کیرچ اسٹریٹ پل کو فوجی سازو ساان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس حوالے سے یوکرین حکوت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بری طریقے سے جل رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے مشیر میخائلو پوڈولیک کی جانب سے پل پر لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کو آغاز قرار دیا گیا تاہم انہوں نے یوکرین کے براہ راست ملوث ہونے کی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہر غیر قانونی چیز تباہ کر دی جائے گی، چوری کی گئی ہر شے دوبارہ یوکرین کو حاصل ہو گی اور روس کی جانب سے قبضے میں لی گئی ہر چیز  نکال دی جائے گی۔

روس کی انسداد دہشتگردی کمیٹی (این سی اے) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کریمیا جانے والے پل پر ایک گاڑی میں دھماکا ہوا جس نے ٹرین کی 7 فیول بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کے بعد موٹر وے سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو دھماکے کے حوالے سے بریف کیا گیا جس کے بعد انہوں نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کریمیا کو 2014 میں اپنا حصہ بنانے کے 4 سال بعد 2018 میں کیرچ اسٹریٹ کا افتتاح کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.