سکرنڈ سب جیل سے 7 خطرناک قیدیوں کی فرار ہونے کی کوشش ناکام

نواحی قصبے سکرنڈ کی سب جیل کے عملے نے 7 خطرناک قیدیوں کے فرار کی کوشش ناکام بنانے کے بعد انہیں حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ نوابشاہ کے نواحی قصبے سکرنڈ میں واقع سب جیل کے عملے نے 7 خطرناک قیدیوں کو عین اس وقت دوبارہ پکڑ لیا جب وہ اپنے منصوبے کے مطابق فرار ہورہے تھے، واقعے کے بعد سب جیل کی انتظامیہ نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تمام قیدیوں کو حیدر آباد کی نارا جیل منتقل کردیا ہے۔ قیدیوں کے فرار کی ناکام کوشش کے بعدعملے اور پولیس کی جانب سے سب جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بیرکوں میں قیدیوں کے قبضے سے ایک پستول، 23 گولیاں اور 2 موبائل فون کے علاوہ بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کرلیں ۔

تبصرے بند ہیں.