سپر پاور امریکا کے صدر باراک اوباما بھی اپنی بیوی سے ڈرنے لگے

نیو یارک: دنیا پر اپنی دھاک بٹھانے والے امریکی صدر باراک اوباما بھی اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اور اپنی ہم کلاس مینا کیائی سے یونیورسٹی دور کی تازہ کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے خوف سے پچھلے 6 سال سے تمباکو نوشی نہیں کی اور بیوی کے خوف نےانہیں تمباکو نوشی کی لت سے چھٹکارا پانے میں مدد کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے ابھی اپنے دوست سے پوچھا کہ کیا انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑدی ہے جس کے جواب میں مینا کیائی نے کہا کہ انہوں نے یہ عادت پوری طرح ترک نہیں کی اور وہ اب بھی کبھی کبھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اس تمام گفتگو کے دوران امریکی صدر کیمرہ آن ہونے سے بے خبر تھے۔

تبصرے بند ہیں.