افغانستان، فورسز کا آپریشن،27طالبان ہلاک،انٹیلی جنس چیف 2نیٹو اہلکار مارے گئے

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فرح میں آپریشن کے دوران27 طالبان کوہلاک کردیا گیا ہے۔ جبکہ طالبان نے صوبائی انتیلی جنس چیف کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، دوسری طرف سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے نیٹو کے 2 فوجی مارے گئے۔ پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان افواج نے صوبہ فرح اور دیگر علاقوں میں طالبان کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 20طالبان کے ساتھ7طالبان کمانڈرز بھی مارے گئے۔ فرح صوبے کے ترجمان فواد عسکری نے میڈیا کو بتایا کہ 7طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل خوست کے قریب طالبان نے فائرنگ کرکے صوبائی انٹیلی جنس چیف غلام محی الدین کوقتل کردیا۔دوسری طرف قندوز میں سڑک کنارے بم دھماکے میں نیٹو کے 2 فوجی مارے گئے۔ بین الاقوامی فوج ایساف کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق مشرقی افغانستان میں حملے کے نتیجے میں ایساف کے 2 نیٹو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تازہ حملے کے بعد اس سال افغانستان میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں اس وقت بھی 87 ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی موجود ہیں جن میں 60 ہزار امریکی فوجی ہیں جو مشرقی افغانستان میں تعینات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.