سونا کشی نے مانی رتنم کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی

 ممبئی: لگتا ہے بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ستارے ان دنوں پورے عروج پر ہیں تبھی تو انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سبھاش گئی کے بعد مانی رتنم کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹر مانی رتنم سوناکشی کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے ان کے والد شتروگھن سنہا کے پاس گئے تاکہ پِتا جی کی پرچی کے بعد سوناکشی کے پاس انکار کی کوئی گنجائش ہی نہ رہے۔ سوناکشی نے ان کی آفر سنی تو سہی لیکن پھر اپنی مصروفیت کا جواز سامنے رکھتے ہوئے نہ کر دی مگر ساتھ ہی امید بھی دلائی کہ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ ۔ واضح رہے کہ ہدایت کار مانی رتنم اپنی اس فلم کے لئے ایشوریہ رائے اور شرتی حسن کو پہلے ہی اس فلم میں کاسٹ کر چکے ہیں جس کے بعد ان کا ارادہ سوناکشی کو کاسٹ کرنے کا تھا مگر دِل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے۔

 

تبصرے بند ہیں.