سندھ میں سی این جی اسٹیشن بدھ کو کھلے رہیں گے

کراچی: سندھ میں آج صبح بندہونےوالے سي اين جي اسٹيشن اڑتاليس گھنٹےنہيں بلکہ چوبيس گھنٹوں بعدکھل جائيں گے۔ سندھ کے سي اين جي اسٹيشنوں کوگيس کي فراہمي کاآئيني تحفظ اورسندھ ھائي کورٹ کے سي اين جي لوڈشيڈنگ نہ کرنے کاحکم دينےکے باوجود سوئي سدرن گيس کمپني نےرواں ہفتےسندھ ميں چارروزکي لوڈشيڈنگ کااعلان کياتھا۔ جس سے صارفين کي مشکلات بڑھ گئيں تھيںتاہم آج اچانک پراناشيڈول بحال ہونے پرانہوں نے خوشي کااظہارکياہے۔ پاکستان پٹروليم ڈيلرزايسوسي ايشن کے چيئرمين نے بتاياکہ ان کے وزارت پٹروليم اورايس ايس جي سي سے مذاکرات کي وجہ سے پراناشيڈول بحال ہوا۔ چيئرمين پاکستان پٹروليم ڈيلرزايسوسي ايشن عبدالسميع خان کا کہناہے کہ سندھ ھائي کورٹ کے حکم کے باوجود سي اين جي لوڈشيڈنگ کے خلاف انہوں نے دوبارہ عدليہ سے رجوع کرليا۔ سي اين جي لوڈشيڈنگ ميں اضافےپرسي اين جي ڈيلرزاورٹرانسپورٹرزنے جمعرات کوہڑتال کااعلان کياتھاجوپرانا شيڈول بحال ہونے پرواپس لے ليا

تبصرے بند ہیں.