ممبئی حملہ: پاکستانی جوڈیشل کمیشن 21 ستمبر کو بھارت جائے گا

ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہان پر جرح کیلئے جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ آٹھ رکنی کمیشن اکیس ستمبر کو بھارت جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے اس سے قبل گیارہ ستمبر کو بھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم بھارت میں سالانہ تعطیلات کے باعث دورہ مؤخر کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چار بھارتی گواہان پر جرح کیلئے جوڈیشل کمیشن اب اکیس ستمبر کو بھارت جائے گا جس میں چار وکلاء صفائی، دو پراسیکیوٹرز ، ایک ایف آئی اے کا نمائندہ اور ایک عدالتی اہلکار شامل ہے۔ اجمل قصاب کا اقبالی بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ، مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے دو ڈاکٹرز اور ممبئی حملہ کیس کے چیف انوسٹی گیشن افسر کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے اور پھر ان پر جرح بھی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.