سنجے دت سلمان خان کواپنی زندگی پربننے والی فلم کا حصہ بنانے کے خواہاں

ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے گہرے دوست سلمان خان کو اس کا حصہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت ہدایت کارراج کمار ہیرانی کے ساتھ اپنی زندگی پرمبنی فلم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے گہرے دوست سلمان خان کی بھی مہمان کے طورپرانٹری کے خواہشمند ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ہوگی جب کہ اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاررنبیر کپوران کا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.