کیون پیٹرسن کا جنوبی افریقا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر غور

ممبئی: جنوبی افریقی نژاد انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے اپنے آبائی ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس وقت بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف کیون پیٹرسن نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک پر غور شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کا امکان موجود ہے تو ایسا ہو کر رہے گا لیکن اگر اس کی گنجائش ہی موجود نہیں تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا، یہ ضرور ہے کہ میں بہت لمبے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوں اور میں بین الاقوامی کرکٹ کو کس قدر یاد کر رہا ہوں اس کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے ابھی ایک سال باقی ہے اور سب کو اس کا انتظار کرنا پڑے گا لیکن یہ آپشن ضرور موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.