تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کیلئے سب سے پہلا کام ہوتا ہے کہ وہ فکیٹ کے میکھاو بیچ پر لینڈ ہونے والے یا ہوا میں اڑ رہے طیاروں کے ساتھ سیلفی لیں۔ حالانکہ اب ایسا کرنا ان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔دراصل فکیٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ نے میکھاو بیچ پر آنے والے سیاحوں پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ میکھاو بیچ پر سیاح تیراکی ، سن باتھ اور ائیر پورٹ پر لینڈ ہونے سے پہلے کافی نیچے اڑ رہے ہوائی جہاز دیکھنے کیلئے آتے ہیں ۔افسران کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے سے پائلٹ کے دھیان میں خلل پڑسکتا ہے، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایسا کرتا ہوا کوئی بھی شخص پایا گیا تو اس کو موت کی سزا دی جائے گی ائیر پورٹ اتھاریٹی رنوے کے نزدیک نیا سیفٹی زون تیار کررہی ہے ، جس سے سیاحوں کی اس علاقہ تک رسائی مشکل ہوجائے گی ، جہاں سے وہ سیلفی لیتے ہیں ۔ فکیٹ ائیرپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگوں اور سیاحوں کو اس علاقہ میں تصویر کھینچنے کیلئے داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ائیر پورٹ چیف کے مطابق جو لوگ اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے ، انہیں ائیر نیوی گیشن ایکٹ کے تحت ملک کی سب سے بڑی سزا ملے گی اور ملک میں سب سے بڑی سزا موت ہے ۔ادھر مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ سیفٹی زون بنائے جانے سے اس علاقہ میں ٹورزم متاثر ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.