صدف خادم کوآفیشل باکسنگ میں حصہ لینے والی پہلی ایرانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہورہاہے۔24سالہ صدف خادم ہفتہ کومغربی فرانس میں ایرانی نژاد سابق سوپربنٹم ویٹ ورلڈ چمپئن باکسر سے نبردآزما ہوں گی ۔صدف نے صرف چار سال قبل باکسنگ کی تربیت شروع کی اور انہوں نے ایک خانگی فٹنس روم میں داخلہ لیتے ہوئے باکسنگ کی تربیت حاصل کی۔ایرانی حکومت نے پہلی مرتبہ کسی ایرانی خاتون کو مکہ بازی مقابلہ میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.