سلمان کو “دنگل” دکھانے کے لیے بے چین ہوں، عامر خان

ممبئی: 

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ گارم پرکرتے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم “دنگل” کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے جب کہ مجھے بھی اداکارکی فلمیں پروموٹ کرنا پسند ہے لیکن میں اپنی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہوں۔

تبصرے بند ہیں.