سلمان خان گلوکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانے کیلئے بے تاب

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان گلوکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانے کے لئے بے تاب ہو گئے۔ سلمان نے فلم ہیرو کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کرایا۔

 

ممبئی: () فیشن اور اسٹائل میں تو سلمان خان کا بالی ووڈ میں کوئی ثانی نہیں ہے اور بجرنگی بھائی جان میں دبنگ خان کی جاندار اداکاری کی بھی خوب تعریف ہوئی لیکن لگتا ہے سلمان خان کی دلچسپی اداکاری اور باڈی شو کی بجائے گلوکاری پر ہے۔ بجرنگی سٹار نے چار گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد فلم ہیرو کا ٹائٹل گانا ریکارڈ کرایا۔ سلمان خان آواز کا جادو تو اس سے پہلے بھی جگا چکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیرو سے پہلے جتنی فلموں میں سلمان نے گانے گائے وہ تمام سلمان کی اپنی فلمیں تھیں اور سلمان کی سپر سٹار امیج اور اداکاری ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں پر حاوی رہیں لیکن فلم ہیرو میں دبنگ خان صرف گلوکار کے روپ میں آ رہے ہیں اور سلو بھائی کا سنگنگ جنون رنگ لاتا بھی نظر آ رہا ہے۔ گانے کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.