سلمان خان کترینہ کیف کی بہن کو فلم نگری میں متعارف کروائیں گے

بالی وڈ کو ہمیشہ خوبصورت چہروں سے روشناس کرانے والے سلمان خان اب کی بار بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے۔

ممبئی: () اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان نے اپنی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کاسٹ کیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے فلم نگری کی ضرورت بن گئیں۔ 2007ء میں پارٹنر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی کو فلم بینوں نے خوب سراہا لیکن 2012ء میں ریلیز ہونےوالی فلم ایک تھا ٹائیگر میں کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی تو فلم بینوں کےدلوں کی دھڑکن بن گئی۔ اب یہ جوڑی فلموں میں ہی نہیں عام زندگی میں بھی ایک دوسرے سے دور دور دکھائی دیتی ہے لیکن ان دنوں سلمان خان کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کینیڈا میں بننے والی اپنی نئی فلم میں میں ایزابیل کیف کو مرکزی کردار دے رہے ہیں۔ ایزابیل کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ہالی وڈ کے کئی فنکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ سلمان خان اس سے پہلے اداکارہ ایشوریہ رائے، سوناکشی سنہا، زرین خان اور دیگر کئی حسیناؤں کو فلم نگری میں متعارف کرا چکے ہیں

تبصرے بند ہیں.