سلمان خان نے دیپکا کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے قربت دیپکا پڈوکون کو مہنگی پڑ گئی۔ دیپیکا کی مصروفیت کا بہانہ بنا کر دبنگ خان سلمان نے انکے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ممبئی: ( بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت دیپیکا تین فلموں میں مصروف ہیں۔ ان میں شاہ رخ کے مقابل ”ہیپی نیو ائیر ”کی فلمبندی ابھی جاری ہے۔ ہدائتکار سورج برجاتیہ اپنی آنے والی فلم میں دیپیکا کو سلمان خان کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سلمان نے یہ کہہ کر انکے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ مصروف ہیروئن کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ دیپیکا شاہ رخ کے مقابل اوم شانتی اوم اور چنئی ایکسپریس جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.