سشانت سنگھ راجپوت سارہ علی خان کی صلاحتیوں کے قائل ہوگئے

ممبئی: 

سشانت سنگھ راجپوت نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا ہے کہ سارہ میں اداکاری کی بہترین صلاحتیں موجود ہیں اور وہ بالی ووڈ میں الگ پہچان بنانے میں ضرورکامیاب ہوں گی۔

فلم انڈسٹری میں ان دنوں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی خوبصورتی کے چرچے جاری ہیں، فلموں میں اینٹری سے قبل ہی سارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہوچکی ہے جو سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، تاہم سارہ کی خوبصورتی کے دیوانے عام لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت بھی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.