پٹرول پر سیلز ٹیکس 23.5، ڈیزل پر 40 فیصد کر دیا گیا

اسلام آباد: 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ کردیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل پر عائد ڈیڑھ فیصد جی ایس ٹی کی شرح صفر کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 20.5 فیصد سے بڑھا کر23.5 فیصد اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 33.5 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی ہے تاہم لائٹ ڈیژل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے صفر کر دی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر صفر سیلز ٹیکس کی شرح ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.