سرگودھا: سرگودھا میں زہریلا دودھ پینے سے پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عید گاہ روڈ پر بستی کا رہائشی اٹھارہ سالہ منیر قریبی دوکان سے دودھ خرید کر اپنے گھر لے گیا جسے پیتے ہی رشیدہ بی بی،منیر،تنویر،شمشاد بی بی،شریفاں بی بی،اقراء بی بی،اسماء اور شہزاد کی حالت بگڑ گئی جنہیں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق تما متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تبصرے بند ہیں.