سرگودھا: زہریلا دودھ پینے سے 32 افراد کی حالت بگڑ گئی

سرگودھا میں شادی کی تقریب میں زہریلا دودھ پینے سے دولہا، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 32افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ نواحی گاؤں میں محمد اقبال کی شادی تھی جس میں دودھ پیتے ہی دولہا اقبال اور دلہن شاہدہ سمیت خاندان کے 32 افرادکی حالت بگڑ گئی۔ 22 افراد کو ریسکیو حکام نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ دیگر مریضوں کو رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ دنیا نیوز کی خبر پر وزیر اعلی پنجاب نے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لئے۔ دولہا اقبال کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ان کے خاندان کو ختم کرنے کے لئے دودھ میں زہریلی چیز ملائی۔ پولیس بچ جانے والے دودھ کو تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گی۔

تبصرے بند ہیں.