شہر کراچی ميں آپریشنل کمیٹی کا پہلا اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ختم ہو گیا۔۔ رات گئے شہر ميں آپريشن شروع کرنے کا فيصلہ کر لیا گیا ہے۔۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کی ۔۔ اجلاس ميں آئی جی سندھ اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا ہے کہ رات گئے رينجرز جرائم پيشہ افراد کے خلاف آپريشن کا آغاز کرے گي ۔۔ ذرائع نے تصديق کي ہے کہ رينجرز نے علاقائي سطح پر جرائم پيشہ افراد کي فہرستيں بھي بنا لي ہيں ۔۔ گرفتاريوں ميں کسي قسم کا سياسي دباؤ برداشت نہيں کيا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.