ریلی آف ارجنٹینا:فرنچ ڈرائیورسباسچین اوگیئر کی شاندار کارکردگی

اگوا ڈی اورو…فرنچ ڈرائیورسباسچین اوگیئر کی ریلی آف ارجنٹینا میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ریلی کا چوتھا مرحلہ جیت کر برتری حاصل کرلی۔ آراونڈ ویلا کارلوس پیڈ میں جاری ریلی کے چوتھے مرحلے میں ڈرائیورز کو 27.1 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، فرانس کے سباسچین اوگیئر نے آٹھ سیکنڈز کی برتری کے ساتھ چوتھے مرحلے کا آغاز کیا اور ریس کے چار میں سے تین مرحلے جیت کر اوور آل اسٹنڈنگز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ورلڈ چمپئن سباسچین لوئب دوسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.